RSS

وزن کم کرنے کا آسان مگر غذائیت سے بھرپورنسخہ

وزن کم کرنے کی خواہش کس کو نہیں ہوتی لیکن یہ ایک صبر آزما کام ہے جس میں مزیدار کھانوں اور ڈشز سے دور رہنا پڑتا ہے جب کہ بہت سے افراد طرح طرح کی ادویات استعمال کرتے ہیں جن کے سائڈ ایفیکٹس سے کئی دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں اور یوں وزن تو کم نہیں ہوتا بلکہ ایک نیا مرض گلے پڑ جاتا ہے اور آج ہم آپ کو وزن کم کرنے کا ایسا نسخہ بتائیں گے جو نہ صرف وزن کم کرے گا بلکہ آپ کو دیگر بیماریوں سے بھی نجات دلائے گا، اس نسخے میں 7 ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں وٹامنز اور فائبر اتنی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ایک لمبے عرصے تک آپ کے جسم کو کھانے کی ضرورت سے دور رکھتا ہے۔ 
بادام: 
بادام کے اندر قدرتی طور پر نیوٹرین اور وٹامن شامل ہوتی ہیں۔ اس کا مناسب استعمال بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے اور مزید بھوک لگنے سے روکتا ہے لیکن چاکلیٹ یا نمک میں لپٹے بادام استعمال نہ کریں۔
سیب: 
آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ دن بھر میں ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ سیب آپ کو موٹاپے سے بھی دور رکھتا ہے۔ سیب میں میں 4 سے 5 گرام فائبر موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف میٹھے اور ذائقہ دار بلکہ کافی دیر تک آپ کو کھانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے، سیب میں اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں ضروری وٹامنز اور منرلز شامل کرتا ہے۔
ناشپاتی: 
بظاہر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ناشپاتی موٹاپا کرتی ہے لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ناشپاتی میں پروٹینز اور فائبرز سے بھری ہوتی ہے اس لیے یہ وزن کم کرنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ اس میں موجود فٹس آپ کو کافی دیر تک کھانے سے دور رکھتے ہیں۔
لال یا سبز مرچ: 
لال یا سبز مرچ اپنے اندر وٹامنز سی رکھتی ہے جو آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں وٹامنز فراہم کرتی ہے، اسے آپ سلاد کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
دارچینی: 
اپنے مشروب میں چینی شامل کرنے کی بجائے اگر صرف ایک چٹکی دار چینی شامل کرلی جائے تو یہ نہ صرف جسم میں توانائی بڑھا دیتی ہے بلکہ انسولین کے اخراج کے عمل کو بھی آہستہ کردیتی ہے۔
انڈے: 
انڈے کی سفیدی وزن کو تیزی سے کم کرنے میں انتہائی مدد گار ہوتی ہے۔ اس میں موجود وٹامنز آپ کے جسم کو کافی دیر بھرا رکھتی ہے اور ناشتے میں انڈے کی سفیدی کا استعمال بہترین انتخاب ہے۔
کینوا: 
یہ ایک طرح کی بوٹی ہے جس کے بیج استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے عام طور پر چاول کے متبادل کے طور پر استمال کیا جاتا ہے۔ اس میں پروٹیز اور فائبرز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اسے وزن کم کرنے والی بہترین بوٹی قرار دیا جاتا ہے۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS